ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یورو 2016:پولینڈ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

یورو 2016:پولینڈ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Mon, 27 Jun 2016 12:10:58    S.O. News Service

پیرس ، 26؍جون(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )فرانس میں کھیلے جانے والے یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔سوئٹزر لینڈ اور پولینڈ کے مابین یہ میچ فرانس کے شہرسینٹ ایٹین میں کھیلا گیا اور میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔پولینڈ کے بواشچیکوسک نے پہلے ہاف کے 39 منٹ میں اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ سوئٹزر لینڈ کی جانب سے زردان شکیری نے میچ کے 82 منٹ میں سکور کر کے میچ برابرکر دیا۔پولینڈ کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ کروئیشیا یا پر تگال سے ہوگا۔دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں زیادہ گول سکور نہیں کیے تھے اورمیچ سے قبل تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں بھی زیادہ گول سکور ہونے کی توقع نہیں ہے اور میچ اضافی وقت یا پھر پینلٹی ککس پر ہوگا۔سوئٹزر لینڈ نے گروپ اے سے رنراپ کی حیثیت سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔گروپ میچوں میں سوئٹزر لینڈ کی ٹیم نے البانیا کو ایک صفر سے شکست دی تھی جبکہ میزبان فرانس اور رومانیہ سے اس کے میچ برابر رہے تھے۔
دوسر جانب گروپ سی سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پولینڈ کی ٹیم بھی اپنے گروپ میں رنر اپ رہی تھی۔گروپ مرحلے میں پولینڈ نے شمالی آئرلینڈ اور یوکرین کو ایک صفر سے شکست دی تھی جبکہ جرمنی سے اس کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔


Share: